Live Updates

عمران خان کیلئے بہترہوگاکہ وہ سیاست کی بجائے کرکٹ کابھاگ دوڑسنبھالے،امیرمقام

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ نام نہاد تبدیلی قافلے کے کاروان میرآزمایاشدہ چہرے ہیں جنکاخان صاحب نے میک اپ کرکے ایک بارپھرآزمایامگرکارکردگی ماضی کی طرح عشرعشیرہی رہی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کیلئے بہترہوگاکہ وہ سیاست کی بجائے کرکٹ کابھاگ دوڑسنبھالے کیونکہ وہ جاگتے ہوئے اورخواب میںکرکٹ ٹیمیںتشکیل دیتے ہیں،کسی کوکپتان توکسی کونائب کپتان کے عہدوںسے نوازتاہے،انہیںعلم ہوگیاہے کہ سیاست اورعوامی خدمت انکی بس کی بات نہیںہے ۔

انہوںنے کہاکہ سیاست بڑے دلوں، بردباراورتحمل والے افرادکاکام ہے یہ مشکل کام عمران خان کی بس کی بات نہیں،وزیراعظم کے کوہاٹ جلسے کے اعلانات پرمن وعن عمل ہوگاکوئی مائی کالعل گیس کے منصوبے بندنہیںکرسکتا،کچھ دینے کی بجائے پہلے جاری عوامی فلاح وبہبودکے منصوبے روکناتحریک انصاف کے منشورکاحصہ ہے،وزیراعظم کے جلسے کے دوران PTIکے معدودے چند افراد نے جوکچھ کیاوہ پشتون روایات کی نفی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میںکوہاٹ کے غیورعوام پاکستان تحریک انصاف سے بیلٹ کے ذریعے بھرپوربدلہ لیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کوہاٹ میںڈھل بہزادی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعدایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق وفاقی وزیروسینیٹرعباس خان آفریدی،MPAامجدآفریدی ،رحمت سلام خٹک اور ناصر خان موسیٰ زئی نے بھی خطاب کیا۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے عوام کام چاہتے ہیںدھرنے اورالزام تراشی نہیں۔انہوںنے کہاکہ جس تبدیلی کیلئے عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیاتھااب وہ تبدیلی منتخب نمائندوںسمیت دوربین سے بھی نظرنہیںآتے۔انہوںنے ہماری اورعمران خان کی ترجیحات میںزمین آسمان کافرق ہے وہ جن شاہراہوںاورسڑکوںپردھرنے دیتے ہیںوہ نوازشریف اورانکی ٹیم کی ہی مرہون منت ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے کوہاٹ کیساتھ سوتیلی ماںکاجوسلوک روارکھا ہے عوام اسکابدلالینے میںکوئی کسر نہیںچھوڑیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :