جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز مسافروں کا سامان جدہ ائیر پورٹ پر چھوڑ آئی ، مسافر سراپا احتجاج

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) جدہ سے سیالکوٹ آنے والی قومی ائیر لائن کی پرواز مسافروں کا سامان جدہ ائیر پورٹ پر چھوڑ آئی ، مسافر سراپا احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی پروازPK-786گزشتہ روز جدہ سے سیالکوٹ آئی جس میں سوار درجنوں مسافر جن میں امجد ، رستم ، انجم وغیرہ شامل تھے کا قیمتی سامان جدہ ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ آئی ۔ مسافر جب سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچیں تو ان کو سامان نہ مل سکا جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات اور ذہنی کوفت سے دوچار ہونا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :