Live Updates

نام نہاد تبدیلی قافلے کے میر کاروان آزمودہ چہرے ہیں، عمران خان نے ان کا میک اپ کرکے دوبارہ آزمایا، ان کی کارکردگی ماضی کی طرح عشرعشیرہی رہی

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا کوہاٹ میںڈھل بہزادی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعدجلسہ عام سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ نام نہاد تبدیلی قافلے کیمیر کاروان آزمایاشدہ چہرے ہیں، جنکاخان صاحب نے میک اپ کرکے ایک بارپھرآزمایامگرکارکردگی ماضی کی طرح عشرعشیرہی رہی۔ وہ پیر کو کوہاٹ میںڈھل بہزادی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعدایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پرسابق وفاقی وزیروسینیٹرعباس خان آفریدی، ایم پی اے امجدآفریدی ،رحمت سلام خٹک اور ناصر خان موسیٰ زئی نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کیلئے بہترہوگاکہ وہ سیاست کی بجائے کرکٹ کابھاگ دوڑسنبھالے کیونکہ وہ جاگتے ہوئے اورخواب میںکرکٹ ٹیمیںتشکیل دیتے ہیں،کسی کوکپتان توکسی کونائب کپتان کے عہدوںسے نوازتاہے،انہیںعلم ہوگیاہے کہ سیاست اورعوامی خدمت انکی بس کی بات نہیںہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیاست بڑے دلوں، بردباراورتحمل والے افرادکاکام ہے یہ مشکل کام عمران خان کی بس کی بات نہیں،وزیراعظم کے کوہاٹ جلسے کے اعلانات پرمن وعن عمل ہوگاکوئی مائی کالعل گیس کے منصوبے بندنہیںکرسکتا،کچھ دینے کی بجائے پہلے جاری عوامی فلاح وبہبودکے منصوبے روکناتحریک انصاف کے منشورکاحصہ ہے،وزیراعظم کے جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے معدودے چند افراد نے جوکچھ کیاوہ پشتون روایات کی نفی تھی ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میںکوہاٹ کے غیورعوام پاکستان تحریک انصاف سے بیلٹ کے ذریعے بھرپوربدلہ لیںگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :