بے نظیر بھٹو آصف زرداری کی ترجیح نہیں رہیں ، زرداری نے محترمہ کے قتل کی تحقیقات میں دلچسپی نہیں لی، آصف زرداری اور پیپلز پارٹی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول اپنے والد سے انصاف کا پوچھیں

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان کاٹی وی انٹرویو

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، بے نظیر بھٹو آصف زرداری کی ترجیح نہیں رہیں اور آصف زرداری نے اس کے قتل کی تحقیقات میں دلچسپی نہیں لی، بلاول اپنے والد سے انصاف کا کیوں نہیں پوچھتی ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو آصف زرداری کی ترجیح نہیں رہیں اور آصف زرداری نے اس کے قتل کی تحقیقات میں دلچسپی نہیں لی ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور پیپلز پارٹی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود کر دیا گیا ۔ پیپلز پارٹی کو ضیاء الحق جیسے آمر نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا خود آصف زرداری نے پہنچایا ۔ ناہید خان نے کہا کہ بلاول اپنے والد سے انصاف کا کیوں نہیں پوچھتے ۔ …(م د )