میرے متعلق گھٹیا افواہیں افسوسناک ہیں

ایسی افواہیں پھیلانے والے کچھ احساس کریں، پیپلزپارٹی کے رہنما میر مرتضیٰ بھٹو مرحوم کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کا ٹویٹ

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

میرے متعلق گھٹیا افواہیں افسوسناک ہیں

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما میر مرتضیٰ بھٹو مرحوم کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں میرے متعلق گھٹیا افواہیں گردش کر رہی ہیں جو افسوسناک ہیں ، گھٹیا افواہیں پھیلانے والے کچھ احساس کریں ۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو کے بیان اور میڈیا رپورٹس پر اپنے ردعمل میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں میرے متعلق گھٹیا افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو افسوس ناک ہیں اور ا یسی افواہیں پھیلانے والے کچھ احساس کریں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بلاول بھٹو اور فاطمہ بھٹو کی شادی کروانے کیلئے آصف زرداری اور غنوی بھٹو نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔