بھارتی کرکٹر پنکج شاہ نے کلب کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ بنادیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 دسمبر 2016 21:57

بھارتی کرکٹر پنکج شاہ نے کلب کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا ..

کلکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) بھارتی کرکٹر پنکج شاہ نے کلب کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی بنگال سے تعلق رکھنے والے پنکج شاہ نامی نوجوان کرکٹر نے کرکٹ کا انتہائی حیرت انگیز ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پنکج نے 3 روز کلب کرکٹ میچ میں بنا آوٹ ہوئے 289 بال کھیل کر 413 رنز کی دھماکہ خیز اننگ کھیل ڈالی۔ ان کی اس اننگ میں 44 چوکے اور 23 چھکے شامل تھے۔ پنکج کی یہ اننگ کلب کرکٹ میں کھیلی جانے والی سب سے بڑی انفرادی اننگ ہے۔

متعلقہ عنوان :