ڈی جی سپورٹس پنجاب سپورٹس کی بہتری کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں، سپورٹس کے فروغ کیلئے ان کاکردار قابل تحسین ہے ‘صدر جوجسٹو فیڈریشن

سپورٹس کا فروغ میری اولین ترجیح ہے، سی ایم پنجاب نیشنل جوجسٹواور بیلٹ ریسلنگ چیمپئین شپ کے انعقادکے لئے ڈی جی سپورٹس پنجاب کا جوجسٹو فیڈریشن کو 2لاکھ کا چیک

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا کہ سپورٹس کا فروغ میرا مشن ہے سی ایم پنجاب نیشنل جوجسٹواینڈ بیلٹ ریسلنگ چیمپئین شپ کا انعقاد خوش آئندہے ،چیمپئین شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے سپورٹس بورڈپنجاب نے پاکستان جوجسٹوفیڈریشن سے بھر پورتعاون کیا ہے اس موقع پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کے صدر خلیل احمد خان کو 2لاکھ روپے کا چیک دیا ،پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کے صدر خلیل احمدخان نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کا سپورٹس کے فروغ کیلئے کردار قابل تحسین ہے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمدگھمن سپورٹس کی بہتری کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے اس موقع پر کہا کہ سپورٹس کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں سپورٹس کا فروغ میری اولین ترجیح ہے سی ایم پنجاب نیشنل جو جسٹواینڈبیلٹ ریسلنگ چیمپئین شپ کا انعقاد خوش آئندہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے سی ایم پنجاب نیشنل جوجسٹواینڈبیلٹ ریسلنگ چیمپئین شپ 30دسمبرسے 3جنوری تک نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میںہو گی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :