تحریک انصاف کے رہنمائوں کی لاہو رپریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر خان ترین ، ا عجاز احمدچوہدری ،چوہدری محمد سرور،عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی ، غلام محی الدین دیوان ، ثوبیہ کمال خان،شبیر سیال ، فیاض بھٹی ، رانا عبدالسمیع اوراشتیاق ملک نے لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر صدر شہباز میاں ، نائب صدر زاہد گوگی، جنرل سیکر ٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکر ٹری احسان شوکت ، خزانچی شیراز حسنا ت اور گورننگ باڈی کے نو منتخب ممبران کو دلی مبارکبادپیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادی کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تما م کاوشوں کو ب بروئے کار لائیں گے اور صحافی برادی کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔