پانامہ لیکس نے شریف خاندان کا کٹھا چٹھا پوری دنیا کے سامنے کھو ل کر سامنے رکھ دیا ہے ‘یاسمین راشد

پانامہ چور جتنے مرضی اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر لے آخر کار قوم کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیناہوگا

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ پانامہ ڈاکے نے شریف خاندان کا مستقبل تاریک کر دیا ہے ،پانامہ لیکس نے شریف خاندان کا کٹھا چٹھا پوری دنیا کے سامنے کھو ل کر سامنے رکھ دیا ہے ،پانامہ چور جتنے مرضی اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر لے آخر کار قوم کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیناہوگا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شریف خاندان ملک اور قوم کے بجائے اپنے ذاتی مقاصد کے لئے کا م کر رہا ہے ،نواز شریف اقتدار میں رہنے کا مزید اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہے، (ن) لیگ نے نواز شریف کے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے سو سو جھوٹ بولے ، نواز حکومت اپنی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک کو بد امنی اور بدحالی کی طرف دھکیل رہی ہے جتنا جلدی اس نا اہل حکو مت سے چھٹکارا مل جائے اتنا ہی ملک و قوم کے لئے بہتر ہوگا پوری (ن) لیگ شریف خاندان کی کرپشن پر پردہ ڈالنے میں ناکام رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے (ن) لیگ ان کے آگے جتنے مرضی بند باندھ لے اسے ناکامی ہوگی ، پوری قوم بادشاہ نواز شریف کا کڑا احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف پانامہ کیس میںنواز شریف کے خلاف آخری حد تک جائے گی ،پی ٹی کا ایجنڈا کر پشن مکائو ملک بچائو ہے ، (ن) لیگ نے ملک کو بحرانوں سے نہ نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، حکمرانوں کا انجام دن بدن قریب پہنچتا جا رہا ہے ،پی ٹی آئی نے پانامہ زدہ حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔