وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کا وژن ہے کہ گراس روٹ لیول پر ترقی ہو ، محمد خان ڈاہا

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

خانیوال ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہوزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کا وژن ہے کہگراس روٹ لیول پر ترقی ہو ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہاکہ وہ چیئرمین اور کونسلروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوںنے ممتاز سماجی شخصیت اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمدلطیف نے نومنتخب چیئرمین مسعود مجید ڈاہا اور وائس چیئرمین رانا عبدالرحمن کے عزاز میں دیے گئے عشائیہ میں کہیں جس میں سابق صو بائی حاجی عرفان احمد ڈاہا، ،وائس چیئرمین ضلع کونسل تیمور خان ڈاہا ،کونسلروں رانا شبیر احمد، رائو امان اللہ، چوہدری زاہد اقبال ،طاہر نسیم ،راشد بن امیر ،میاں مختار شیر، چوہدری عبدالخالق کمبوہ کے علاوہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر نومنتخب چیئرمین مسعود مجید خان ڈاہا نے کہا کہ شہر کو رول ماڈل بنانے نے کے لئے کونسلروں ،منتخب ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور شہریوں کی مشاورت سے محنت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :