کار سرکار کی ادائیگی میں غفلت ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ،سی پی اوگوجرانوالہ

پیر 26 دسمبر 2016 21:50

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) کار سرکار کی ادائیگی میں غفلت اور کوتاہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی ،شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کاا ظہار سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے گزشتہ روز اپنے آفس میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں تھانہ اروپ میں زیادتی کا مقدمہ درج ہوا جس کی انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ تھانہ اروپ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر خرم شہزاد نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے افسران بالا کو واقعات بارے درست معلومات فراہم نہ کیں جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے عہدے سے تنزلی کی سزا دیتے ہوئے اے ایس ا ٓئی بنا دیا ہے جب کہ غفلت اور فرائض میں کوتاہی پر ٹی اے ایس آئی محمد خاور، ہیڈکانسٹیبل عامر شہزاد ،کانسٹیبل علی رضا، منیر احمد اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو محکمہ سے برخاست کر دیا ہے ۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ محنت ، خلوص نیت ، ایمانداری اور دیانتداری سے ڈیوٹی انجام دی جائے، غفلت برتنے والے پولیس افسران اور جوانوں کے لئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :