محترمہ بے نظر بھٹو کی نویں برسی میں شرکت کے لئے ضلع خضدار کے منتخب ضلعی صدر کی قیادت میں قافلہ روانہ

پیر 26 دسمبر 2016 21:40

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید چیئرپر سن محترمہ بے نظر بھٹو کی نویں برسی میں شرکت کے لئے ضلع خضدار کے منتخب ضلعی صدر خالد محمود ایڈوکیٹ اور جنرل سیکریٹری عبدالرحیم خدرانی کی قیادت میں قافلہ موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں کی شکل میں پیر کو خضدار سے گڑھی خیرو کے لیئے روانہ ہوئی ۔