چیف سیکرٹری بلوچستان کی خسرہ کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مشتمل مزید ٹیمیں بھجوانے کی ہدایت

پیر 26 دسمبر 2016 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر ژوب کو مرغہ کبزئی میں خسرہ کے پھیلاؤ کی روک تھام اور تدارک کیلئے علاقہ میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ پر مشتمل مزید ٹیمیں بھجوانے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو علاقہ کا دورہ کرکے امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور نگرانی کرکے صورتحال کے حوالے سے آئندہ 2دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے اور عوام کی آگاہی کیلئے پریس نوٹ جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :