ریلوے کی ہزاروں ایکڑ ز زمین کو واگزار نہ کرانا ریلوے وزیر کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ سیدصمصام علی بخاری

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ ریلوے کی ہزاروں ایکڑززمین قبضہ گروپوں سے واگزار نہ کرانا (ن) لیگ اور وزیرریلوے کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے ، وزیرریلوے کو تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے سوا کچھ نہیں آتا ، اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ریلوے کی کارکردگی صفر ہے ، انہوں نے کہاکہ ریلوے ،پی آئی اے اورسٹیل ملز سمیت دیگر ادارے تباہی کے دیہانے پر کھڑے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے درباری وزیراعظم کو پانامہ کیس میںبچانے کے لئے جھوٹ پے جھوٹ بول رہے ہیں لیکن وزیراعظم اور ان کی فیملی کاپانامہ لیکس پر بچنا مشکل ہے ، جب تک کرپشن کرنیوالی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ نہیںڈالاجاتا اس وقت تک کرپشن کاخاتمہ ناممکن ہے ، ہمارااداروں پر مکمل اعتماد ہے اور امیدہے سپریم کورٹ پانامہ کیس کا جلدفیصلہ کرے گی اورکرپٹ عناصر کو عوام کے بے نقاب کرے گی، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوچکاہے ، کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور ہر پاکستان پر ایک لاکھ بیس ہزار فی آدمی قرضہ چڑھ چکا ہے ،، انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کرپشن کے خلاف اٹھائی گئی آوازکوسپریم کورٹ تک پہنچادیاہے اور اب اداروں کا کام ہے کہ ملکی دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :