ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کے سول ہسپتال کوٹری کا اچانک دورہ

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو کے سول اسپتال کوٹری کا اچانک دورہ کئی ڈاکٹر ڈیوٹیوں پر وقت پر نہیں پہنچ سکے ایم ایس عدالت طلب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جامشورو غلام رسول سموں کی جانب سے اچانک صبح نو بجے سے قبل سول اسپتال کوٹری پہنچ گئے اور وہان موجود ڈاکٹروں کی جانچ پڑتال کی تو کئی ڈاکٹر ڈیوٹیوں پر پہنچ ہی نہیں سکے تھے جس پر انہون نے ایم ایس سکندر علی کولاچی سے باز پرس کی اور انہوں ڈیوٹیوں پہ دیر سے آنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی بھی ہدایت کی واضع رہے کہ اسپتال میں دس سے زائد ڈاکٹر اور اسٹاف وقت پر ڈیوٹیوں پر پہنچ ہی نہیں سکے تھے ذرائع کے مطابق انہوں نے ایم ایس کو کل عدالت بھی طلب کر لیا ہے۔