چھوٹے کاشتکاروں کو 100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی وزیر اعلیٰ کا انقلابی اقدام ہے‘صوبائی وزیر امداد باہمی
کھاد، بیج، زرعی آلات، ٹیوب ویل کے بجلی کے بلز میں کمی جیسی اہم کاوشیں حکومت کی اعلیٰ پالیسیوں کا نتیجہ ہیں‘ اقبال چنڑ
پیر 26 دسمبر 2016 21:30
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کپاس اور چاول کی فصل خراب ہونے کے باعث ملک بھر میں کسانوں کے لئے 341ارب روپے کا پیکج دیا جس کے تحت 5ہزار روپے فی ایکڑ کاشتکاروں کو دیا گیا۔
ساڑھے 12ایکڑ اراضی کے مالک زمینداروکاشتکار کسان پیکج کے تحت بلاسود زرعی قرضہ حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے حکومت کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زرعی سائنسدان اپنی علم ومطالعہ اور تحقیقات سے زراعت کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ ملک کی 70فیصد آبادی زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے اور ملک کی معیشت میں زراعت کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات کا 70فیصد حصہ زراعت سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت غذائی کفالت کی ضمانت ہے۔کسان پیکج وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہت اہم تاریخی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پیکج کے تحت چھوٹے کاشتکار خوشحال ہوں گے اور زراعت منافع بخش شعبہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو سمارٹ فون دیئے جا رہے ہیں جس کی مدد سے وہ بلاسود قرضے حاصل کریں گے۔ نیز جدید زرعی عوامل اور موسمی حالات سے آگاہی حاصل ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.