حکومت کا لوگوں کی دہلیز تک بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں‘منشا اللہ بٹ

تمام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی مانیٹرنگ کے لئے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے‘ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کا لوگوں کی دہلیز تک بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔صوبہ بھر میں صفائی انتظامات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔تمام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی مانیٹرنگ کے لئے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ،گوجرانوالہ، راولپنڈی،ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں واقع صفائی کے ادارے اپنا قبلہ درست کر لیں۔ ان کی کار کردگی کی مانیٹرنگ کے لئے ہدایات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کے ان اداروں کے ذریعے لوگوں میں بھی شعور اجاگر کرنے کے لئے مہم کاآغاز کیا جا رہا ہے تاکہ عوام بھی اپنے گھر کا کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے کی بجائے شعور اپنا کر پلاسٹک کے لفافوں میں ڈالیں تاکہ عملہ صفائی اسے وقت پر اٹھا کر تلف کرسکیں۔