شریف برداران ملک قوم کشمیریوں اور جمہوریت سے مخلص نہیں،یم افضل چن

27دسمبر کو شروع کی جانے والی جد وجہد کو پوری قوم کے اعتماد کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،جنرل سیکرٹری پی پی پنجاب

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

بھیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریف برداران ملک قوم کشمیریوں اور جمہوریت سے مخلص نہیں انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو قربان کیا بھارت سرحدوں پر شرانگیزی اور کشمیریوںکا قتل عام کررہا ہے جس کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی برائے راست ذمہ دار ہے جبکہ نواز شریف اپنے قلبی دوست نرنیدر مودی سے اپنی سالگرہ کی مبارک بادیں وصول کر رہے ہیں یہ ہر محب وطن پاکستانی اور کشمیری کے زخموں پر نمک پاشی ہے چوہدری ندیم افضل چن نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ چور اور لٹیرے حکمرانوں کا احتساب کیا جائے پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی سرپرستی میں بلاول بھٹو زرداری ملک کو حقیقی جمہوریت دینے اور عوامی حکومت کے قیام کیلئے 27دسمبر کو شروع کی جانے والی جد وجہد کو پوری قوم کے اعتماد کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :