بھیرہ ،مسجد میں موذن کے گیس ہیٹر جلانے کیلئے ماچس سلگاتے ہی زور دار دھماکہ

مسجد کے حال کی دیوار شہید، اردگرد کے مکانات لرز اٹھے، متولی ممتاز جھلس کر شدید ز خمی

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

بھیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) گذشتہ صبح قریباًًپانچ بجے مسجد بھٹیاں والی ماڑی میںموذن کی جانب سے گیس ہیٹر جلانے کیلئے ماچس سلگاتے ہی اچانک زور دار دھماکہ ہو گیااور آگ بھڑک اٹھی دھماکہ اتنا شدید تھاکہ مسجد کے حال کی دیوار شہیدہو گئی اور مسجد کوشدید نقصان پہنچاجبکہ اردگرد کے مکانات لرز اٹھے دھماکہ سے مسجد کے متولی ممتاز معلم محمد الیاس جھلس کر شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح نماز فجر کی ادائیگی کیلئے متولی مسجد محمد الیاس اذان دینے کی غرض سے مسجد گئے اور مسجد کے حال میں گیس ہیٹر جلانے کیلئے انہوںنے جوں ہی ماچس سلگائی تو وہاں ایک خوف ناک دھماکہ ہوگیا مسجد کی دیوار شہید اورمسجد کو شدید نقصان پہنچا دیگر سامان گر کر تباہ ہوگیا دھماکہ میں محمد الیاس بری طرح جھلس گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ پہنچا دیا گیادھماکے سے قرب وجوار کے مکانات لرز اٹھے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے بتایا گیا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکہ گیس لیکیج کی بناپر مسجد کے حال میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا ۔

متعلقہ عنوان :