حکومت بلوچستان کی جانب سے ایکسیلنس ایوارڈ

تحریک انصاف بلوچستان کا نامور شخصیات کو مبارکباد ی پیغام

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر محمد اسما عیل لہڑی اور سیکرٹری انفار میشن چوہدری شبیر احمد نے حکومت بلوچستان کی جانب سے ایکسیلنس ایوارڈمیں صوبے کے نامور شخصیت نوید حیدر ہا شمی، سابق سیکرٹری تعلیم منیر با دینی، ثریا اللہ دین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کے خدمات صوبے کے حوالے سے قابل قدر ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ان شخصیات نے ادب کے حوالے سے بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور بلوچستان کی شورش شدہ صورتحال میں ادیب اور شاعر نے انتہائی اہم کردار ادا کیا جس کی بدولت آج صوبے میں ان کی کا وشوں اور ان کی ادیب کی وجہ سے حالات قدرے بہتر ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے ایکسیلنس ایوارڈمیں صوبے کے نامور شخصیت نوید حیدر ہا شمی، سابق سیکرٹری تعلیم منیر با دینی، ثریا اللہ دین کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :