لاڑکانہ، ایک ماہ قبل مبینہ اغوا ہونے والی 8 سالہ بچی کی عدم بازیابی کیخلاف ورثا کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) ایک ماہ قبل مبینہ اغوا ہونے والی 8 سالہ بچی صائمہ کلہوڑو کی عدم بازیابی کے خلاف ورثا نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچی صائمہ کے والد قربان کلہوڑو نے بتایا کہ ایک ماہ قبل میری بیٹی صائمہ اسکول سے اغوا ہوئی جبکہ ملزمان بااثر ہیں جن کے خلاف حد کے تھانہ پر شکایت بھی کی گئی ہے لیکن پولیس نے تاحآل بیٹی کو بازیاب نہیں کیا ہے جس کے باعث ہم پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچی کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :