لاڑکانہ، محکمہ بلدیہ سندھ کے 13 ہزار ملازمین کی ممکنہ برطرفی کیخلاف ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کارپوریشن ملازمین کی 14 ویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال اورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) محکمہ بلدیہ سندھ کے 13 ہزار ملازمین کی ممکنہ برطرفی کے خلاف لاڑکانہ میں ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کارپوریشن ملازمین نے 14 ویں روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال کرکے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملازم رہنماؤں امتیاز علی عباسی، دودو خان میرانی، سجاد حسین پیچوہو سمیت دیگر نے کہا کہ گذشتہ 14 روز سے ملازمین مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت سندھ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق 13 ہزار ملازمین کو مستقل کیا جائے گا جس پر افسران عمل نہیں کررہے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور 13 ہزار ملازمین کو مستقل کرکے چھائی ہوئی پریشانی ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔#

متعلقہ عنوان :