لاڑکانہ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے ہادی ناریجو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف المرتضی ہائوس سے احتجاجی ریلی

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شہید بھٹو رہنما ہادی ناریجو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف المرتضی ہائوس سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں رہنماؤں محمد رمضان رند، امتیاز علی گاد، مختیار احمد بھٹو اور دیگر نے کہا کہ کچھ سال قبل مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہمارے رہنما ہادی ناریجو کو قتل کیا جس واقعے میں ملوث ملزمان کو پولیس نے تاحال گرفتار نہیں کیا ہے جس کے باعث قاتل آزاد ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہادی ناریجو کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :