لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کا دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مبینہ کرپشن کیخلاف 39 ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے گذشتہ دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ادرے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے خلاف پریس کلب کے سامنے 39 ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آغا شہباز پٹھان، تصدق حسین میمن اور دیگر ملازمین نے کہا کہ ہم گذشتہ ایک ماہ سے زائد تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ادارے میں ہونے والی کرپشن کے خلاف احتجاج کررہے ہیں لیکن تاحال کسی نے کوئی نوٹس تک نہیں لیا ہے جس کے باعث ہم تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ملازمین نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ تنخواہیں جاری کرکے ادارے کو کرپشن سے پاک کرنے سمیت کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔#

متعلقہ عنوان :