لاڑکانہ،قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش

محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے کوڈی کوڈی اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے کوڈی کوڈی اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ کوڈی کوڈی کا مقابلہ شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں شہدادکوٹ کی ٹیم نے لاڑکانہ کی ٹیم کو 22-28 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

شوٹنگ بال کے پہلے سیمی فائنل میں ینگ اسٹار کلب لاڑکان ہکی ٹیم نے نصرت کلب لاڑکانہ کی ٹیم کو شکست دی جبکہ دوسری سیمی فائنل میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کلب نوڈیرو نے شاہ لطیف کلب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ مہمان خاص سینیٹر سعید غنی، وقار مہدی، راشد ربانی اور نجمی عالم نے کامیابی حاصل کرنے والے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کراچی میں انٹر ڈسٹرکٹ کوڈی کوڈی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا اور کھیلاڑیوں کے کھیل کے معیار کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پر پریس کلب لاڑکانہ کے صدر ایس اقبال بابو، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس محمد حسین مکانی، فوکل پرسن اسپورٹس شفقت حسین مکانی، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہائی ایسوسی ایشن اکبر قائم خانی، کوڈی کوڈی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری لیاقت علی برڑو، استاد غلام حسین اجن، روشن علی، شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر دمساز ابڑو، سیکریٹری الاہی بخش سومرو، ڈپٹی اٹارنی عبدالنبی ساریو، عبدالمجید شیخ، امتیاز علی جاگیرانی سمیت دیگر تماشائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ #