لاڑکانہ،بینظیر بھٹو کی نویں برسی آج گڑھی خدابخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی نویں برسی آج گڑھی خدابخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ مرکزی تقریب گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقد ہوگی جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے ایم این ایز، ایم پی ایز، سندھ کابینہ کے ممبران اور کارکنان شرکت کریں گے۔

برسی کی تقریبات کا آغاز صبح گڑھی خدابخش بھٹو میں کی مزار پر قرآن خوانی سے کیا جائے گا جس کے بعد اجتماعی دعا مانگنے کے ساتھ ساتھ لنگر تقسیم ہوگا۔ 12 بجے جلسہ عام شروع ہوگا جس میں مختلف بھر سے آنے والے شاعر اپنی شاعری اور مقالوں کے ذریعے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ مرکزی قائدین چار بجے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسے کے حوالے سے گڑھی خدابخش بھٹو میں انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور لیڈران کے تصاویر سے سجایا گیا ہے جبکہ اسٹیج پر بھی پارٹی رہنماؤں کے تصاویر اور جھنڈے لگادیئے ہیں۔ ملک سے آنے والے کارکنان کے سہولت کے لیے کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ میڈیکل اور پانی کی سبیلوں کے کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے جانب سے بھی سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ساڑے 6 ہزار پولیس اور 300 رینجرس اہلکاروں تعینات کیے ہیں جبکہ ٹریفک انتظامات کیلئے 700 ٹریفک اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔

برسی کے موقع پر جلسہ گاہ، پارکنگ اور دیگر علاقوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ جلسہ عام کے بعد شام کے وقت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹو کا اجلاس نوڈیرو میں منعقد ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دوسری جانب شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے لاڑکانہ شہر سمیت ضلع بھر میں 40 سے زائد استقبالیہ کیمپ قائم کرکے تمام علاقوں کو پارٹی کے جھنڈوں اور بئنرز سے سجایا گیا ہے۔ استقبالیہ کیمپوں پر پارٹی ترانوں کے ساتھ شہید بے نظیر بھٹو کی تقاریر چلائی جارہی ہیں۔ ہر طرف جیالے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :