دوکان کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنے والے دو بھائیوں کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) دوکان کے تالے توڑ کر لوٹ مار کرنے والے دو بھائیوں کو عدالت نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ حقیقی بھائیوں راحت اور عرفان کو علا قہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کے انوسگیٹیشن آفیسر اے ایس آئی شاہدنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بارہ ڈبا پیک موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان نے بحریہ ٹاؤن کے شاپنگ سنٹر میں دوکان کے تالے توڑکر پچیس موبائل فونز،لیپ ٹاپ اور تیرہ ہزار نقدی چرائی جس کے بعد دونوں ملزمان بھائیوں کو بہاولنگر سے گرفتار کیا گیاہے۔

عدالت نے اے ایس آئی کی درخواست پر ملزمان کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :