Live Updates

ْصوابی میں ہمارا کامیاب جلسہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، ڈاکٹر نوشین حامد

عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ملک بھر کے عوام تحریک انصاف کو ہی اپنے مسائل کا حل سمجھتے ہیں،رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ صوابی میں ہمارا کامیاب جلسہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ملک بھر کے عوام تحریک انصاف کو ہی اپنے مسائل کا حل سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نوازشریف کآصف علی زرداری کی وطن واپسی کا خیرمقدم بہت کچھ واضح کرچکا ہے ، عوام جانتے ہیں کہ نوازشریف کیوں آصف علی زرداری کا ساتھ دے رہے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے عوام کو مایوس کیا ،ہم نے عوام کی آواز پارلیمنٹ میں بلند کرنے کی کوشش کی تو ہمیں بولنے نہیں دیا گیا، جب بھی ہم پارلیمنٹ میں حقائق بیان کرنے کا اعلان کرتے ہیں تو حکمرانوں کی سانس اکھڑ جاتی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہے ،ہم ہر محاز پر کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ،عمران خان نے ہمیشہ اصولی موقف اختیار کیااور عوام کے مفادات کا تحفظ کیا ، مسلم لیگ ن کے وزراء وزیراعظم کادفاع کرنے میںناکام ہوگئے ہیں ا س لئے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں بھی پارلیمنٹ میں آواز بلند کی لیکن ہماری آواز دبا دی گئی لیکن ہم عوام کے سامنے حقائق بیان کرتے رہیںگے اور عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے ، ہماری جدوجہد ضرورکامیاب ہوگی اور اس ملک کو کرپشن سے پاک قیاد ت فراہم کریںگے،عمران خان اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات