جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر او ر دیگر رہنمائوں کا لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن میں کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

پیر 26 دسمبر 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر پیر سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور نظام مصطفی پارٹی کے صدر الحاج محمد حنیف طیب نے لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن میں کامیابی پر نو منتخب صدر شہباز میاں ، جنرل سیکرٹری عبد المجید ساجد، نائب صدر زاہد گوگی، جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت اور فنانس سیکرٹری شیراز حسنات کو مبارک باد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ لاہور پریس کے نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور صحافیوں کے مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :