پولیس تھانہ سٹی شجاعبادنے ابرارعرف ابراری گینگ کوگرفتارکرلیا

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

ملتان ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ایس پی صدر عبداللہ میمن کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل شجاعباد خاور زمان لودھی کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاعباد کبیر احمد نے پولیس ٹیم ارشد گجرسب انسپکٹر ،کانسٹیبل غلام عباس ،عارف،اشفاق اور لیاقت نے ابرار عرف ابراری گینگ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ گینگ ظفر اقبال، محمد بلال ،محمد عرفان پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا۔یہ ملزمان رہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔ان ملزمان سے 04 پسٹل 30 بور ، 03 موٹر سائیکل اور نقدی 35000/- روپے برآمد کر لئے۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے پولیس کی اس کارکردگی کا سراہا۔

متعلقہ عنوان :