میپکوکی طرف سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لئے تقریب کااہتمام

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

ملتان ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ (پی اینڈ ای )میپکوسرفرازاحمد خان نے کہا ہے کہ میپکوواحد کمپنی ہے جو ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لئے پروقار تقاریب کا اہتمام کررہی ہے جس میں پنشن بکس اور واجبات کے چیک سمیت تحائف دیکر رخصت کیاجاتاہے ۔ وہ میپکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ94ویں ریٹائرمنٹ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شعبہ ایڈمن اور فنانس کے لئے اعزاز ہے کہ انہوں نے اعلیٰ اور اچھی روایات قائم کیں اور ملازمین کو 60سالہ سروس پوری کرنے پر باعزت طریقے سے رخصت کرنے کے لئے ماہانہ تقاریب کا انعقاد کیاجارہاہے اور مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا ۔قبل ازیں ریٹائر ہونے والے 44ملازمین میں واجبات کے چیک ،پنشن بکس اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔تقریب میںمنیجر ایڈمن جلیل الرحمن، ڈپٹی منیجر ایچ آر ایم وقاص چغتائی، اکائونٹس آفیسر فنانس فوادگیلانی، یونین رہنمامدثر بھٹی، سپریٹنڈنٹ سمیع اللہ قریشی ودیگر نے شرکت کی ۔mn/aht/asr 2058