جماعت اسلامی یوتھ کے انتخابات کے لیے قائم الیکشن کمیشن کا اجلاس، تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ کے انتخابات کے لیے قائم الیکشن کمیشن کا اجلاس چیئر مین الیکشن کمیشن و نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نورالحق کے صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی یوتھ کے انتخابات کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبائی صدر عبدالغفار اور جنر ل سیکرٹری محمدہارون نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ جے آئی یوتھ شیڈول کے مطابق کے یکم جنور ی کو ہوں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین الیکشن کمیشن نورالحق نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے لیے نوجوانوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے اور نوجوان بڑھ چڑھ کر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور بہترین انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوجوان کسی بھی تحریک کاہراول دستہ ہوتے ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ نوجوانوں نے ہی معاشرے میں انقلاب برپاکیا ہے۔اب بھی اگر ملک کے نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کمر بستہ ہوجائیں تو پاکستان کی تقدیر سنور سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پورے ملک کی طرح خیبرپختونخوا سے بھی جماعت اسلامی یوتھ نوجوانوں کومنظم کرے گی۔ہم نے نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر اور مقصد سے وابستگی کے لئے پوراپروگرام واضع کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جے آئی یوتھ انتخابات کے ذریعے نوجوان اپنے قیادت کا انتخاب خود کرے گی اور یکم جنور ی کو جے آئی یوتھ کے انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔