پشاور،کینالز،لیفٹ ایریگیشن سکیمیں اور ٹیوب ویلز بھل صفائی اور سالانہ مرمت کے لئے 10جنوری2017سے بند رہیں گے

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) چیف انجینئر(جنوبی)محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا پشاور کے انتظامی طور پر زیر کنٹرول تمام سول چینلز تمام گورنمنٹ کینالز،لیفٹ ایریگیشن سکیمیں اور ٹیوب ویلز بھل صفائی اور سالانہ مرمت کے لئے 10جنوری2017سے بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بندش ایک ماہ یا اس سے کم یا زیادہ مدت کے لئے ہوگی جسے فصلوں پر مجموعی اثرات کے پیش نظر مناسب سمجھا جائے گا۔اس امر کا اعلان چیف انجینئر(جنوبی)محکمہ آبپاشی خیبر پختونخواپشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :