بنگلہ دیشی کپتان نے شکست کا ملبہ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر ڈال دیا

ہماری فیلڈنگ سست تھی جس پر مجھے کافی مایوسی ہوئی، مشرفی مرتضیٰ

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست کا ملبہ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر ڈال دیا۔

(جاری ہے)

کیویز نے اس مقابلے میں 27 مرتبہ ڈبلز اور3بار دوڑ کر تین رنز بنائے، خاص طور پر ٹام لیتھم نے سنچری بنانے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا کہ جب باؤنڈریز اسکور کرنا مشکل ہو رہا تب بھی رنز کی رفتار میں کمی نہیں آنا چاہیے۔ مشرفی نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ سست تھی جس پر مجھے کافی مایوسی ہوئی، بولرز کو بہتر کارکردگی پر اکسائے رکھنے کیلیے اچھی فیلڈنگ ضروری ہے، ہم حریف کو280 سے 300 تک محدود کرنا چاہتے تھے، اگر اس میں کامیاب ہوجاتے تو ابتدا میں وکٹیں کھونے کے باوجود ہدف کو حاصل کرسکتے تھے۔ ۔

متعلقہ عنوان :