سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کا رروائی ، گاڑی کا شیشہ توڑ کرچوری کی واردات کرنے والے دو افغانی ملزمان گرفتار

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU) کی کا رروائی ، گاڑی کا شیشہ توڑ کرچوری کی واردات کرنے والے دو افغانی ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ( عمانی ریال مالیتی23لاکھ روپی)اور( طلائی زیورات جن پر ڈائمنڈ لگے ہوئے مالیتی19لاکھ روپی) IDکارڈ، چیک بک ،مال مسروقہ بازیافتہ کل مالیتی تقریباً42لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی رینٹ کی کرولا XLIکار برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیازکی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی ، سی آئی اے بشیر احمدنون کی زیر نگرانیSIمحمد تحسین ،ASIظفر اقبال معہ ملازمان صابر علی، محمدجہانگیر اور سمیع اللہ پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا رلا تے ہو ئے گاڑی کا شیشہ توڑ کر چوری کی واردات کرنے والے دو افغانی ملزمان گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں انس ولد وحیداللہ ساکن پکتیہ کوٹ کابل افغانستان اوربشر مل ولد خاکسار ساکن پکتیہ کوٹ کابل افغانستان شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ( عمانی ریال مالیتی23لاکھ روپی) اور( طلائی زیورات جن پر ڈائمنڈ لگے ہوئے مالیتی19لاکھ روپی)،IDکارڈ ،چیک بک، مال مسروقہ بازیافتہ کل مالیتی تقریباً42لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی رینٹ کی کرولا XLIکار برآمدہو چکی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ذیل واردات کا انکشاف کیا۔مورخہ 14-12-16بوقت03:45بجے دن مدعی شہزادساکن مکان نمبر29/3Dسٹریٹ 44 سیکٹرF-6/1 اسلام آباد جو کہ جناح سپر مارکیٹ سے اپنے گھر آیا گاڑی باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا ملزمان جو کہ اس کا پیچھاکر رہے تھے نے اس کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر اس میں سے بریف کیس چوری کر لیا جس میں عمانی ریال، طلائی زیورات چیک بک، IDکارڈ و دیگر چیزیں موجود تھیں اس وقوعہ کی نسبت مقدمہ نمبر435 مورخہ 14-12-16بجرم380/34 ت پ تھانہ کوہسار درج رجسٹر ہوا۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر دوساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم متحر ک ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد میر ویس نیاز نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا داور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :