ڈپلومیٹک انکلیو کی بہتر حالت ملک کی خو بصورتی کی عکاسی ہے کیونکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں دنیا بھر کے سفارتخانے موجودہیں اس لیے ڈپلومیٹک انکلیو کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے

اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا ڈپلومیٹک انکلیو کے دورے کے موقع پر گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی بہتر حالت ملک کی خو بصورتی کی عکاسی ہے کیونکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں دنیا بھر کے سفارتخانے موجودہیں اس لیے ڈپلومیٹک انکلیو کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ وہ پیر کو ڈپلومیٹک انکلیو کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

دورے کا مقصد گذشتہ ہفتے ڈپلومیٹک انکلیو میں تمام سڑکوں کی کارپیٹنگ کے شروع کیے جانے والے کام کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کی انوائرنمنٹ ونگ کے متعلقہ افسران موجود تھے جنہوں نے میئر و چیئرمین سی ڈی اے کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ کم خرچ میں سروسز کی فوری فراہمی کے عزم کے ساتھ دارالحکومت میںترقیاتی سر گرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ دو اصول ہماری بہتر رہنمائی کرتے ہیں اور اسلام آباد میں جاری تما منصوبوں میں ان اصولوں کو مدِ نظر رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو میں بھی تمام ترقیاتی کاموں کو فوری مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ وہ کارپیٹنگ کے ساتھ ساتھ لینڈ سکیپنگ کے کام کو بھی مکمل کریں تاکہ کارپیٹنگ مکمل ہونے کے ساتھ انوائرنمنٹ کا بھی کام مکمل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :