ْڈانس پارٹی عوا م 2018ء کے انتخابات میںوہ سبق سکھائیں گے جو وہ مدتوں یاد رکھیں گے،راجہ سفیر

بلدیاتی سربراہوں کے انتخاب میں ن لیگ کی کامیابی عوام کا نوازشریف اور (ن)لیگ سے پیار و محبت کامظہر ہے، لیگی رہنما

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ اسلام آباد کے صدر صدر راجہ سفیرنے کہاہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بھاری کامیابی عوام کا وزیراعظم میاں نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،انشاء اللہ 2018ء کا انتخاب بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابیاں اور عوامی مقبولیت کاثبوت دے گا۔

انہوں نے بلامقابلہ میئر راولپنڈی منتخب ہونے پر سردار نسیم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ہمیشہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اپنے بیان میں راجہ سفیر نے مزید کہاکہ سردارنسیم کی پاکستان مسلم لیگ(ن) کیلئے اپنی زندگی کا ایک حصہ وقف کیا اور ہرمشکل گھڑی میں اپنی جماعت کا ساتھ دیا،راولپنڈی کی عوام کو ان جیسے لیڈر کی ہی اس وقت ضرورت تھی جو قائدین نے ان کو پارٹی کا ٹکٹ دے کر پوری کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب الیکشن2018ء میں راولپنڈی مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ثابت ہوگا اور ڈانس پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان صرف بڑھکیں مارتے ہیں ان کو سیاست کی الف بے کا بھی پتہ نہیں ہے ان کو ملک کے حالات سے کوئی سروکار نہیں ہے بلکہ وہ صرف ملک کو دھرنا سیاست سے تباہ کرنا چاہتے ہیں،عوام عمران کی جماعت کو 2018ء کے انتخابات میں وہ سبق سکھائیں گے جو وہ مدتوں یاد رکھیں گے۔

مسلم لیگ(ن)صدر لیبرونگ اسلام آبادراجہ سفیر نے مزید کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور آج کا پاکستان2013ء کے پاکستان کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ، مستحکم اورپرامن ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے،سی پیک منصوبے کی تکمیل وطن عزیز کی ترقی کیلئے نیک شگون اور ملک کی ترقی کا ضامن ہے اور موٹروے کے عظیم منصوبے کی طرح سی پیک منصوبے کی تکمیل کا اعزاز بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو حاصل ہوگا۔