نوشہرہ پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف موٹر کاراور چنگ چی بارگین مالکان سراپا احتجاج

پیر 26 دسمبر 2016 21:10

نوشہرہ۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) نوشہرہ پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف موٹر کاراور چنگ چی بارگین مالکان سراپا احتجاج بن گئے پولیس نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے کیونکہ ہمارے کاروبار کے خلاف پولیس ایک منظم طریقے سے کارروائی کررہی ہے جس سے ہمارا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے اور ہمیں بیکاری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم جائز اور رزق حلال کمانے کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن نوشہرہ پولیس ہمیں بلاجواز تنگ کررہی ہے موٹر اینڈ چنگ چی بارگین مالکان نے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیاگیا تو نوشہرہ پولیس کے زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے ان خیالات کااظہار انصاف موٹر بارگین ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر ملک اصغر اور چنگ چی کے صدر محمدشفیق نے دیگرعہدیداروں کے ہمراہ احتجاجی جلسے کے بعد اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم کابل ریور نوشہرہ کلاں میں کئی عرصے سے موٹرکار، موٹرسائیکل اور چنگ چی کی خرید وفروخت کا کاروبار کررہے ہیں جس کیلئے ہم نے بڑے بڑے بارگین قائم کئے ہیں جس کا باقاعدہ بارگین مالکان کے پاس لائسنس موجود ہے اور سالانہ کے حساب سے لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود نوشہرہ پولیس تمام بارگین مالکان بلاجواز تنگ کررہی ہے پولیس نے نوشہرہ کو پولیس سٹیٹ بناکر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ مردان نوشہرہ روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود نوشہرہ پولیس تمام بارگین مالکان کو تنگ کرنے سے باز نہیں آتے اگر کوئی مسئلہ ہو تو پولیس بارگین مالکان کو آگاہ کرکے بات چیت کریں گفت وشنید ہی میں مسائل حل ہوسکتے ہیں اگر ہمارے خلاف انتقامی کاروائیاں بند نہ کی گئی تو نقصان کی تمام تر ذمہ داریاں نوشہرہ پولیس پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :