گورنر پنجاب کی ماہر قانون دان راجہ محمد اکرم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ آمد

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ممتاز ماہر قانون دان راجہ محمد اکرم کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ گورنر نے کہا کہ راجہ محمد اکرم (مرحوم) کا شمار تعمیری سوچ رکھنے والے قانون دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ساری زندگی آئین اور قانون کی سربلندی کے لئے خدمات انجام دیں۔

گورنر نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاکرے۔ دریں اثناء ،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو پینل کی مسلسل دوسری بارجیت پر صدرشہباز میاں اور پینل کے دیگر عہدیداران کو مبارک باد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ منتخب عہدیدران صحافی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاںکو جذبہ حب الوطنی سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ صحافی حضرات کے کندھوں پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں ایک مثبت سوچ پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :