ثناء اللہ زہری کی قیادت میں قائم مخلوط حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ ،فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ،انوارالحق کاکڑ ترجمان بلوچستان حکومت

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) صوبائی حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں قائم مخلوط صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کے فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ،بلوچستان کی ترقی وخوشحالی بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات اور وطن سے انکی محبت وابستگی شک وشبہ سے بالاتر ہیں ،اسلام اخوت ،بھائی چارے ،یکجہتی اور برداشت کا درس دیتا ہے ہمیں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہیے ۔

یہ بات انہوں نے پیر کو مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری کاکردار لائق ستائش ہے ،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کے لیے مسلم اور مسیحی کمیونٹی کااتحاد وقت کی ضرورت ہے اقلیتوں کو آئین پاکستان میں برابر کے حقوق حاصل ہیں ،انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر مذہب کے لوگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہے جبکہ بلوچستان میں تمام مکاتب فکر اور مذہب کے رہنمائوں نے امن کے قیام کے لیے ہمیشہ مثبت وتعمیر کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے افکار اور نظریات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے مستقبل کو محفوظ اور روشن بناسکتے ہیں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ مسیحی برادری کا صوبے کی ترقی میں مثالی کردار ہے تمام شعبہ ہائے زندگی میں کرسچن کمیونٹی کا کردار مسلمہ ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کرسمس کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پولیس اور انتظامیہ نے مسیحی برادری کے ساتھ بھر پور تعاون کیا،حکومتی اقدامات کی بدولت صوبے بھر میں کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہواجس پر مسیحی برادری نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :