جمعیت کے کارکنان صدسالہ عالمی اجتماع کیلئے تیاریاں تیزکریں، مولاناعبدالغفورحیدری

قائدجمعیت کواللہ نے بصیرت دی جنہوں نے چندسال قبل یہودی لابی کے ایجنٹ کے ایجنڈے کوبے نقاب کیا، پاکستان کیخلاف سازشوں کو ناکام بنایا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ جمعیت کے کارکنان صدسالہ عالمی اجتماع کیلئے تیاریاں تیزکریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت نصیرآبادکے سینئررہنمااورقبائلی شخصیت میرنظام الدین لہڑی سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرانہوں نے میرنظام الدین لہڑی کونصیرآبادمیں کامیاب کانفرنس پرمبارکباددی ،میرنظام الدین لہڑی نے مولاناحیدری کویقین دلایاکہ نصیرآبادسے بھی ہزاروں کارکنان صدسالہ عالی اجتماع میں شرکت کریں گے اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی قائدین نے نصیرآبادکاکامیاب دورہ کیامختلف کانفرنسوں اورتقریبا ت سے خطاب کیااوراہم قبائلی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں،مولاناحیدری نے کہاکہ صدسالہ عالمی اجتماع اہمیت کاحامل ہے جس میں دنیابھرکی اسلامی تحریکوں کے سربراہان،امام کعبہ،جمعیت علماء ہند،دارالعلوم دیوبندکے اکابرین اورمسلم ممالک کے سفیروجیدعلماء کرام شرکت اورخطاب کریں گے جس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہاکہ صدسالہ اجتماع اسلامی ثقافت اورتہذیب کے دفاع کے لئے سنگ میل ثابت ہوگاقائدجمعیت کواللہ نے بصیرت دی ہے جنہوں نے چندسال قبل یہودی لابی کے ایجنٹ کے ایجنڈے کوبے نقاب کیااورپاکستان میں اسلامی تہذیب کے خلاف سازشوں کوناکام بنایاانہوں نے کہاکہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذاورقران وسنت کی روشنی میں قانون سازی کے لئے جمعیت کی سیاسی قوت میں اضافہ کرناہوگا قائدجمعیت نے حقوق نسواں بل کے خلاف لاہورمیں مورچہ قائم کرکے پنجاب حکومت کوپسپائی پرمجبورکیاجبکہ صوبہ خیبرپشتونخوامیں جمعیت کے ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی کی حکومت کویہ اجازت نہیں دی کہ وہ کے پی کے میں حقوق نسواں بل پاس کرے اورحال ہی میں صوبہ سندھ میں جمعیت کی کوششوں اورقائدجمعیت کی تواناآوازسے اقلیتی بل کے نام پرخلاف اسلام قانون سازی کی کوششوں کوناکام بنایاگیااورآصف علی زرداری نے خودمولاناصاحب کوفون کرکے بل پرنظرثانی کی یقین دہانی کرائی جوجمعیت کاقابل فخرکردارہے ۔