بینظیر بھٹو کی نویں برسی (آج )عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

مرکزی عاملہ ،فیڈرل کونسل کے مشترکہ اجلاس میںآئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا جائیگا

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی نویں برسی آج ( منگل )کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام اس سلسلہ میں مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے تمام مقامات پر بھی قرآن خوانی ،اجتماعی فاتحہ خوانی اور تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مرکزی تقریب میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی و صوبائی قیادت اور ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے۔سندھ پولیس کی طرف سے شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی عاملہ اورفیڈرل کونسل کا مشترکہ اجلاس آج نوڈیرو ( لاڑکانہ) میں ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومت کو پیش کئے جانے والے چار مطالبات،حکومت کے خلاف تحریک چلانے سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری کی ڈیڑھ سال بعد وطن واپسی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے سرپرائز کے بیانات کے بعد27دسمبر کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :