Live Updates

آصف زرداری کی وطن واپسی کے بعد پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے باہمی تعاون کا معاملہ تعطل کاشکار ہوگیا

تحریک انصاف آج 27دسمبر کو پیپلز پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی کے بعدمزید فیصلے کرے گی ‘ذرائع

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بعد تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے باہمی تعاون کا معاملہ تعطل کاشکار ہوگیا ، تحریک انصاف آج 27دسمبر کو پیپلز پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی کے بعدمزید فیصلے کرے گی ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے بعد تحریک انصاف خدشات کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کی وطن واپسی کے بعد پہلے خطاب میں ہی حکومت مخالف سخت پیغام نہ ملنے پر پی ٹی آئی میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے معاملات آصف علی زرداری کے ہاتھ میں آنے پر پی ٹی آئی فوری کسی بھی تعاون سے گریز اںنظر آتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے ساتھ پی ٹی آئی باہمی تعاون کی طرف آگے بڑھ سکتی تھی ۔ تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ شاید بلاول بھٹو کی حکومت مخالف پالیسی آگے نہ بڑھ سکے اور اسی وجہ سے پی ٹی آئی فوری کوئی رد عمل دینے کے حوالے سے تذبذب کا شکارہے ۔27دسمبر کو پیپلز پارٹی کیا اعلان کرتی ہے تحریک انصاف بھی اس کا شدت سے انتظار کر رہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات