بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ فٹبال ٹیم نے آل پاکستان انٹر بورڈ فٹبال چمپین شپ اپنے نام کرلی

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ فٹبال ٹیم نے آل پاکستان انٹر بورڈ فٹبال چمپین شپ اپنے نام کرلی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انٹر بورڈ فٹبال ٹورنامنٹ سکھر میں منعقد ہواجس میں ملک کے تمام انٹر بورڈ آف ایجوکیشن کی 24ٹیموں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

جس میں بلوچستان بورڈکی ٹیم نے شاندار کار گردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور،کوہاٹ، مردان اور فیصل آباد کی ٹیموں کو ہرا کر فائینل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ساہیوال کی ٹیم کو فائنل میںدو گول سے ہرا کر آل پاکستان انٹر بورڈ فٹبال ٹورنا منٹ اپنے نام کر لیا۔

سپورٹس کے میدان میں بلوچستان بورڈ کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے اس کامیابی کاسہرا بلوچستان بورڈ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ کے سرجاتا ہے۔جن کی کوششوں اور ذاتی دلچسیوں سے بلوچستان انٹر میڈیٹ بورڈ کھیلوں کے میدان بھی کامیابیاں حاصل کر کے بلوچستان انٹر میڈیٹ بورڈ خصوصاً صوبے کا نام روشن کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :