محکمہ زراعت زیارت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے ، امان اللہ ترین

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت وتوسیعی زیارت امان اللہ ترین کی صدارت میں محکمہ زراعت زیارت کے آفیسران اور اہلکاران کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈپٹی ڈائر یکٹر واٹر مینجمنٹ ظفراللہ پانیزئی ،محکمہ زراعت کے آفیسران نذیر احمد پانیزئی ،محمد صابر کاکڑ،محمد اکبر کاکڑ،نثار کاکڑشاہجہان دمڑ نے اور دیگر اہلکاران نے شرکت کی ۔

اجلاس سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت وتوسیعی امان اللہ ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے اہلکار اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں اور زراعت کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں ۔اپنی ڈیوٹیوں کو ایمانداری اور لگن سے ادا کریں اس سلسلے میں غفلت کو برداشت نہیں کریں اورغیر حاضر اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ محکمہ زراعت زیارت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے اور اس کو ایک مثالی شعبہ بنائیں گے کیونکہ زراعت ملک اور بلوچستان کی ترقی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور بلوچستان کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے محکمہ زراعت کے اہلکاروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں اور کسانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کے اعتماد کو بحال کریں۔

موجودہ حکومت نے زراعت کے شعبہ پر بھرپور توجہ دی ہے اور کاشتکاروں کے دیرینہ مسائل حل کئے ہیں ،بلوچستان کے عوام کازیادہ تر گزر بسر زراعت پر ہے ،کسان کی اہمیت سے آگاہ ہے اور بلوچستان حکومت کاشتکاروں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں اپنے ہائیڈرالوجی اور ایکا لوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار زرعی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنی چاہیے اور کم پانی پر اگنے والی فصلات لگانا چاہیے ،زمینداروں کا فرض ہے کہ وہ باغات کو ٹائم پر کھاد اور باغات کے اسپرے کریں اور پانی بھی ٹائم پر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ زیارت میں جلد فیلڈ ڈے کا انعقاد کریں گے۔