چین کا روسی طیارہ کے حادثہ پر گہرے اور افسوس کا اظہار

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین نے روس کے طیارہ حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پیر کو معمول کی پریس بریفنگ میں روسی وزارت دفاع کے طیارے کے حادثے اور اس میں مرنے والے افراد پر گہدرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چین کی جانب سے افسوسناک حادثہ پر روسی حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا ہے ۔چینی صدر شی چن پھنگ، چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ طیارہ حادثہ پر اظہار ہمدردی کیا ہے ۔طیارہ حادثہ میں مرنے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔یاد رہے کہ روس کا فوجی طیارہ ٹی یو 154 اتوار کے روز بحر اسود میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 92افراد وہلاک ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :