ایسوسی ایشن آف دی ہیڈز آف گورنمنٹ اسکولز کراچی کے انتخابات کرانے کا فیصلہ

پیر 26 دسمبر 2016 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) دی ایسوسی ایشن آف دی ہیڈ زآف گورنمنٹ سیکنڈری اسکولز کراچی کے صدر عبدالرحمن خان نے ایجوکیشن کے موجودہ مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے جنوری 2017 ء میں انتخابات منعقدکرانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے یہ فیصلہ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر میں ہیڈز اور سینیئر عہدیداران کے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا اور کہا کہ جب ایسوسی ایشن فعال تھی تو بہت سے مسائل حل کروائے بلخصوص چار درجاتی فارمولا منظور کرایا ، جس سے ہیڈز 20,19,18 گریڈ ترقی پاگئے ، اب پھر ہیڈز بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، جس کا اثر تعلیمی معیار پر بھی پڑرہا ہے ، اساتذہ اور طلباء پر بھی نیز ہر پوسٹ کے اختیارات محدود ہونے کے باعث ہیڈز کو جہاں اساتذہ کی چھٹی منظور یا نا منظور کرانے کا اختیار نہیں رہا بلکہ ڈائریکٹر سے بھی تبادلے کے اختیارات لے لئے گئے جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ یا تو کام ہو ہی نہیں رہے یا پھر رشوت کا بازار گرم ہے ، ان حالات میں لازمی ہے کہ ہیڈز کی ایسوسی ایشن فعال ہو ، اسی لئے تمام ہیڈز سے درخواست ہے کہ وہ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں الیکشن میں تمام عہدوں پر ضلعی سطح پر کوآرڈینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ ان انتخابات میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر DEO ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انچارج ہیڈز بھی حصہ لے سکتے ہیں ، جنوری 2017 ء میں منعقد ہونے والے انتخابات آپ کے اتحاد کو مضبوط اور یہ اتحاد آپ کے جملہ مسائل کو حل کرانے میں مدد گار ثابت ہوگا لہٰذا تمام صدر مدرسین سے گزارش ہے کہ ان موبائل نمبر وں پر 0334397945 ۔

0333.2349638 رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :