اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کراچی کی ابتر صورتحال دیانتدار قیادت کے فقدان اور کرپشن وکمیشن کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدٰی صدیقی نے کہا ہے کہ ڈھائی سال کے دوران اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کراچی کی ابتر صورتحال دیانتدار قیادت کے فقدان اور کرپشن وکمیشن کا نتیجہ ہے،آئی جی سندھ کی جبری رخصتی سے لیکر کاشتکاروں کو اپنے فصل کے مناسب نرخ نہ ملنے تک سندھ میں بہتر طرز حکمرانی کے فقدان کی نشاندھی کرتے ہیں، انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور صنعتی حب ہونے کے باوجود بہتر ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی، قبضہ مافیا، ٹریفک جام اور صحت وصفائی کی خراب صورتحال سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن وکمیشن کے نتیجے میں کراچی تا کشمور پورے صوبہ کی بھی صورتحال یہی ہے۔ اس لئے دیانتدار قیادت، کرپشن ودہشتگردی کے شیطانی گٹھ جوڑ کے خاتمے خاص طور پر کرپشن کو مائنس کئے بغیر کراچی سمیت سندھ کے حالات میں بہتری ناممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کراچی سمیت سندھ صوبہ کی بہتری اور امن وانصاف کے بول بالا کیلئے آئندہ انتخابات میں اہل، دیانتدار نمائندوں کو منتخب کرے جو کہ کامیاب ہوکر نہ صرف ملک کی ترقی، بلکہ عوام کے دکھوں کا بھی مداوا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :