اسلام آبادمیںزیرتعمیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو شہید ملت لیاقت علی خان کے نام سے منسوب کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں

نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب کا بیان

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب،سندھ کے صدرشبیر احمدقاضی،جنرل سیکریٹری الحاج محمد رفیع نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسلام آبادمیںزیرتعمیر ایشیاکے سب سے بڑے جدید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کواسلامی جمہوریہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم، بانیان تحریک پاکستان اورقائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست شہید ملت لیاقت علی خان کے نام سے منسوب کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں نے قومی اہمیت کے حامل اس فیصلے کو بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین ذریعہ قراردیا اور ساتھ ہی انہوں نے وفاقی وزراء سے اس بات کا مطالبہ کیاکہ وہ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائیں کہ ملک کے اہم منصوبوں ،ہائی ویز،پلوںاور شاہراؤں کو بھی تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کیلئے بے لوث خدمات اور قربانیاں دینے والے قائدین کو بھی یادرکھیں اور اُنہیں بھی اسی طرح قومی سطح پر خراج تحسین پیش کرنے کے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :