کراچی کا حالیہ امن وقتی ا ور عارضی ہے اس کو کامیابی نہ سمجھا جائے، ملکی استحکام کیلئے کراچی میں پائیدار ا من کا قیام نہا یت نا گزیر ہے، پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی کا بیان

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے ملک بلخصوص کراچی میں مستقل امن کے قیام کی کو ششوں کو تیز کرنے کی ضرو ر ت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا حالیہ امن وقتی ا ور عارضی ہے اس کو کامیابی نہ سمجھا جائے ملکی استحکام کیلئے کراچی میں پائیدار ا من کا قیام نہا یت نا گزیر ہے ۔

پر امن کراچی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کا قیام نیشنل ایکشن پلان پر مکمل مؤثر عملدرآ مد کے بغیر ممکن نہیں ہے اسلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ یہ قت سیاست چمکانے کا نہیں، بلکہ دشمن کے نا پا ک عزائم کو خا ک میں ملانے کا ہے دشمن نے ہماری یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کیلئے ہمارے دلوں میںنفرت و تعصب کا زہر گھول دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم لسانی و مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہو چکے ہیں جو ہماری نئی نسل کیلئے زہر قاتل ہے دوسری طرف دشمن کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ومعصوم شہریوں کو نشانہ بنا نے کی کار روائیاں اور پانی بند کرنے کی دھمکیاں ہمیں جنگ کا پیغام دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں کبھی بھی جنگ چھڑ سکتی ہے مگر یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ حکمران سمیت تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما ملکی کی نازک صورتحال پر غور و فکر کے بجائے اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ ملک میں دہشت گر دی اور کنٹرل لائن کی خلاف ورزی کے واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک پر جنگ کے با دل منڈلا رہے ہیں جس سے نجات کیلئے سب سے پہلے ملک کی حفاظت ہے سیاست بعد کی بات ہے انہوںنے مزید کہا کہ ملکی موجودہ صورتحال کسی بھی لحاظ سے قابل اطمینان نہیں۔

(جاری ہے)

بھارت سے کشیدگی کے باوجود حکمر ا نوںکا بھارت سے تجارت جاری رکھنا سمجھ سے بالا تر اور باعث حیرت ہے۔

متعلقہ عنوان :